امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی، وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی، وائٹ ہاؤس پہنچ گئے


واشنگٹن (اُردو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہسپتال سے چھٹی مل گئی، وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک فوجی ہسپتال میں زیر عاج تھے۔ انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے وائٹ ہاؤس پہنچایا گیا۔ امریکی صدر کا وائٹ ہاؤس میں علاج جاری رہے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کا شکار افراد باہر نکلیں لیکن احتیاط کریں۔


وائرس کو اپنے اوپر حاوی مت ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ طبعیت بہتر ہے۔ شاید مجھ میں کورونا کی اینٹی باڈیز بن گئی ہیں۔ ہمارے پاس کورونا کی دوائی ہے۔ ویکسین بھی جلد تیار کر لی جائے گی۔گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے انتخابی مہم میں جلد واپسی کا اعیادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، ان کی انتخابی مہم میں جلد واپسی ہوگی۔


خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس سٹاف کے مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب تک ٹرمپ کے قریبی 12 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے جبکہ متعدد جونیئر سٹاف اراکین بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ایسے متعدد افراد جن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے انھوں نے 26 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس میں شرکت کی تھی۔


0/کمنٹس: