سشانت سنگھ کی فرانزک رپورٹ آگئی، اہم انکشافات






چینائی: ابھرتے ہوئے بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی لاش کی فرانزک رپورٹ تفتیشی افسر کے حوالے کردی گئی ہے جس میں کئی اہم انکشافات کیے گئے ہیں اور کچھ غلط فہمیوں کو بھی مسترد کردیا گیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ نے سُشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق تفصیلی میڈیکل رپورٹ سی بی آئی کے حوالے کردی ہے، رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ موت کی وجہ ’’گلے کا پھندا‘‘ ہے۔ اس کے علاوہ جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں اور نہ ہی زبردستی کرنے کے شواہد ملے ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیں : سشانت خودکشی کیس میں ڈرامائی موڑ، ریا چکروتی گرفتار

ایمز کے فرانزک بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سُدھیر نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اداکار سشانت کی موت کی وجہ قتل یا منشیات نہیں بلکہ خودکشی ہے۔ سشانت کے ٹیسٹ میں جسم کے اندر منشیات کی موجودگی بھی ثابت نہیں ہوئی۔ سشانت کی لاش کا فرانزک ایگزائمن کرنے کے لیے 7 رکنی ڈاکٹر کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔


یہ  پڑھیں : دپیکا، سارہ اور شردھا نے ڈرگ پارٹیز میں شرکت کا اعتراف کرلیا


سشانت کیس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ پیشرفت سامنے آرہی ہیں، تحقیقات کے دوران بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت کے حوالے سے بھی شواہد ملے تھے جس کے بعد نیشنل نارکوٹکس بیورو نے سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو اُن کے بھائی سمیت گرفتار کرلیا تھا۔


یہ خبر  پڑھیں : سشانت خودکشی کیس میں ڈرامائی موڑ، ریا چکروتی گرفتار


منشیات کیس میں صف اول کی اداکاراؤں دپیکا پڈوکان، سارہ خان اور شردھا کپور کے علاوہ دیگر فنکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے جب کہ سشانت کے اہل خانہ اس معاملے کو خودکشی کے بجائے قتل کے طور پر دیکھتے آئے ہیں۔


واضح رہے کہ سشانت سنگھ رواں برس 14 جون کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ اُن کی پھندا لگی لاش ملنے کے باوجود اس معاملے میں قتل اور منشیات کے استعمال پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

0/کمنٹس: