عائشہ عمر کی متنازع تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین برہم

 




اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک متنازع تصویر شیئر کی  ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مقبول ڈرامہ سیریل ’’بلبلے‘‘ کی اداکارہ عائشہ عمر اکثر اپنے لباس اور بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار اُن کی جانب سے انسٹا گرام کی اسٹوری میں متنازع تصویر کی گئی جس میں وہ ساڑھی زیب تن کیے نظر آرہی ہیں تاہم اس نامناسب تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سیدہ شفقت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لباس پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے جو ہماری ثقافت حصہ نہیں، یہ لوگ اس طرح کے لباس زین تن کرکے میڈیا پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

منتشیٰ نامی صارف نے لباس پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان اسلامی ملک ہے آسٹریلیا، امریکا یا لندن نہیں، کوئی شرم نہیں کوئی لحاظ نہیں، یہ لوگ نجانے خود کو کیا سمجھنے لگ گئے ہیں، آخر ایک دن سب کو مٹی میں ہی جانا ہے، کیا فائدہ ایسے فیشن کا جو آخرت خراب کردے۔

صارف کنول احمد نے کہا کہ خوبصورتی کا یہ مطلب نہیں کہ آپ خود کو عیاں کریں لیکن عائشہ عمر ہمیشہ ایسا لباس ضرور پہننے کی کوشش کرتی ہیں جس سے جسم نمایاں ہو،  اسے خوبصورتی نہیں کہتے۔

0/کمنٹس: