لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی کہتے ہیں کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستانی میڈیا پر چلنے والی کچھ خبروں پر ناراض ہیں۔ انھوںنے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات ایک بار پھر بحال ہوگئے ہیں۔ ایک سال پہلے ان تعلقات میں تنائو آگیا تھا۔ اور اسکے پیچھے ہندوستان اور اس جیسے پاکستان اور سعودی عرب کے دشمنوں کا کردار تھا۔لیکن تعلقات کی بحالی کا کریڈٹ جنرل باجوہ کو جاتا ہے۔ہمارے ایک عرب دوست نے کہا کہ ہم پاکستان کا میڈیا دیکھتے پیں
بالخصوص سوشل میڈیا جس میں صبح شام یہ بات ہو رہی ہوتی ہے کہ محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت ہو گئی ہے اور اسی قسم کی دوسری خبریں جس سے منفی تاثر یہ پھیل رہا ہے وہ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا حکومت یا ریاست کے کنٹرول میں نہیں ہے لیکن عمومی تاثر تو پھیل رہا ہے اور پھر ہمارے بڑے بڑے باخبر لوگ اکثر ان باتوں کو حوالے کے طور پر پیش کر رہے ہوتے ہیں
ایک تبصرہ شائع کریں