پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےاسلام آباد میں دھرنے کا اعلان -
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز کو 26 ویں سالگرہ کی مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ 26 سال پہلے چند دوستوں نے لاہورکے ہولیڈے ان ہوٹل میں پارٹی کاآغاز کیاتھا،پانچ سال کے بعد ان کی پارٹی کو صرف ایک سیٹ ملی، چودہ سال تک ہماری پارٹٰی کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا تھا اس کے بعد اللہ نے عوام کے دل موڑے ان کی پارٹی کی طرف پارٹی بنانے کا مقصد بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا نظریہ پاکستان کے اصولوں پر نیا پاکستان بنائیں ، ہمارے 3 بنیادی اصول ہیں، خوددار پاکستان جوکسی کی غلامی نہ کرے ،ہر جگہ ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو۔
عمران خان نے کہاکہ دوسرا اصول فلاحی ریاست ایک انسانیت کا نظام ہے ، مقصد کمزور طبقے کی مدد تاکہ اس طبقے کو غربت سے اوپر اٹھایا جائے،کوئی بھی ترقی نہیں کر سکتا جب تک قانون کی بالادستی نہیں ہوتی،انصاف کا مطلب ہے سب قانون کے نیچے ہوں، یہ نہیں ہو سکتا کہ طاقتور قانون سے اوپر ہو جو مرضی چاہے کرے-
ملک کی حکومت ملنے کے بعد ہم نے پوری کوشش کی لیکن ان کو کام نہں کرنے دیا گیا اوران کے خلاف سارے کرپٹ لوگ اور مافیا اکھٹے ہوگئے اوران کی حکومت کوبیرونی سازش کر کے ختم کر دیا گیا، اور آج ملک میں مافیا اور کرپٹ ترین لوگوں کی حکومت ہے جن پر چالیس ارب کی کرپشن ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا اب آپ لوگوں نے اپنے گلی محلوں میں نکلنا ہے حقیقی آزادی کے لئے اب آپ کو میرا ساتھ دینا ہے اور خود کو اسلام آباد مارچ کے لیے تیاری کرنی ہے، اور اسلام آباد میں اس وقت تک دھرنا دینا ہے جب تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوجاتا، ان کا کہنا تھا وہ آنے والے ہفتوں میں لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، کارکنان بس اب تیار رہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں