خودکش بمبار کا خاندان اعلٰی عہدوں پر فائز نکلا

 

خودکش بمبار کا خاندان اعلٰی عہدوں پر فائز نکلا

 

خودکش بمبار کا خاندان اعلٰی عہدوں پر فائز نکلا           

خودکش دھماکہ کرنے والی خاتون 30سالہ شاری بلوچ عرف برمش تربت کی رہنے والی ہے- جس کے شوہر ہیبتان بشیر ڈاکٹر ہیں جبکہ ان کے دو بچے بھی ہیں جن میں 8 سالہ بیٹی ماہروش اور 4 سالہ میر حسن ہیں۔

خودکش بمبار کے خاندانی زرائع نے ان کی بارے میں حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شاری بلوچ نے 2014 میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ایم ایڈ کیا تھا جس کے بعد 2015 میں بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ سے زولوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، ملزمہ کو 2019 میں محکمہ تعلیم بلوچستان میں سرکاری ملازمت  حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی اور اپنے آخری وقت تک گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول میں ٹیچر کی حیثیت طالبات کو سائنس پڑھاتی رہیں۔

زرائع کے مطابق خاندانی زرائع نے کالعدم تنظیم کی جانب سے جاری کی جانی والی تصویر میں نظر آنے والے خاندان کے بارے میں کہا ہے یہ ان کے ہی خاندان کے افراد ہیں مگر وہ ایسا کریں گے ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے اور ان کو بھی اس بات کا علم نیوز چینل اور سوشل میڈیا سے ہی ہو ہے۔

زرائع کا کہنا تھا شاری بلوچ آخری بار اپنے آبائی گائوں ڈیڑ ماہ پہلے اپنی بہن کی شادی میں آئی تھی۔خاندانی زرائع نی بتایا کہ مزکورہ بمبار کا شوہر ڈاکٹرہے جبکہ اس کروالد بلوچستان یونیورسٹی کے تربت کے رجسٹرار رہےہیں ایک بھائی تحصیل دار ایک بھائی ڈپٹی رجسٹرار اور ایک بھائی ڈپٹی مینجر کے عہدے پر فائزہے۔

0/کمنٹس: