لاہور جلسہ سے متعلق ایک اہم مراسلہ جاری
ضلعی انتظامیہ لاہورنے آج جلسے کے حوالےسے تحریک انصاف کو ایک اورمراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظت کے لئے بلٹ پروف گاڑی میں سفرکرنے کا کہا گیا ہے اور ان کی گاڑی کی کھڑکیاں اورچھت کو مکمل بند کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔خطاب کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لئے غیر ضروری لوگوں کا داخلہ ممنوں اورڈائر والے شیشے کو بلٹ پروف بنانے کا کہا گیا ہے،جلسہ گاہ میں مناسب روشنی اور بجلی کی بندش کی صورت میں جنریٹرز کی سہولت کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے
مراسلے کے مطابق اسٹیج پر رہنماؤں کے داخلی دروازوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے. جبکہ جلسہ گاہ میں ایمرجنسی انخلا کے راستے بھی یقینی بنائے جائیں اور پولیس کے ساتھ جلسہ گاہ کے باہر قناطیں اورباڑلگانےکاکام مکمل کیاجائے۔جلسہ انتظامیہ یقینی بنائےکہ اسٹیج اور وی آئی پی جگہ پرکوئی نامعلوم شخص داخل نہ ہوسکے۔جلسہ انتظامیہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائے۔
قبل ازیں کمشنر لاہور نے خط لکھ کر عمران خان اور جلسہ انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا کے جلسہ گاہ میں کوئی دہشت گردی ہو سکتی ہے اور عمران خان خود جلسہ گاہ آنے سے اجتناب کریں اور جلسے سے خطاب وڈیو لنک سے کر لیں.
دوسری طرف عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اس سے ڈر کر گھر نہیں بیٹھ سکتے جب تک یہ امپورٹڈ حکومت ختم نہیں ہو جاتی وہ گھر نہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں