جلد ازجلد گرفتاری کا حکم
سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی-
سابق وزیرخزانہ کے
خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اثاثہ جات ریفرنس میں دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردئے جب کہ تین شریک
ملزمان کےخلاف بھی ٹرائل اسحاق ڈارکی گرفتاری سے مشروط کردیا-ریفرنس میں شریک
ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک اسحاق ڈارکوگرفتارکرکے پیش نہیں
کیا جاتا اس وقت تک ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھے گی۔ بعد ازاں عدالت نے سابق وزیرخزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی
سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
ایک تبصرہ شائع کریں