ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی موت مشکوک قرار،عدالت کا حکم آگیا۔



ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی موت مشکوک قرار،عدالت کا حکم آگیا۔ 

ڈاکٹر عامل لیاقت حسین کی اچانک موت نے جہاں سارے ان کے چاہینے والوں کو غمگین کیا وہیں ان کی موت کی وجہ اور ان کر آخری ایام میں ان کی زہنی حالت پر بھی بہت سے سوال کھڑے کردئے ہیں-موت کا احوال سناتے عینی شاہد اور ان نے ذاتی ملازم جاوید کے بیان اور موت سے ایک رات پہلے ان سے ملنے والے ان کے دوست کے نیان میں زمیں آسمان کا فرق تھا -یہی وجہ بنی کے پولیس نے عامرلیاقت حسین کا پوسٹمارٹم کر کے لئے ان کے ورثہ سے اجازت مانگی-

ڈاکٹر عامل لیاقت حسین کے ورثہ نے پوسٹمارٹم کی اجازت نہیں دی ان کا کہنا تھا کہ ان عمل سے لاش کو عزیت پہنچتی ہے اور لاش کی بحرمتی بھی ہوتی ہے ان کے ساتھ ان کی پہلے زوجہ کا کہنا تھا ملک کی تاریخ میں کسی بھی نامور شخصیت جو قتل کیا  گیا ہو اس کو اب تک انصاف نہیں ملا ، تو عامر لیاقت کو کیسے مل سکتا ہے -پولیس کا ماننا  تھا کہ شواہد کی روشی میں یہ موت طبعی نہیں ہے ہو سکتا ہے عامر لیاقت کو کسی نے قتل کیا یو۔

 ان شک کی بڑی وجہ وہ ایکسرے رپورٹس تھیں جو ہسپتال نے عامرلیاقت حسین  کو طبی امداد دینے کے  لئے کئے تھے جن میں صاف ظاہر تھا کی عامر لیاقت حسین کے کندھے کی ہڈی اور پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں -یہ رپورٹ منظر عام پر آنے کے باوجود ان کے ورثہ باضد تھے کے پوسٹمارٹم نہیں کروایا جائے-

پولیس کا کہنا تھا عامرلیاقت کی لاش اب عدالت کے احکامات ہر ہی ورثہ کے حوالے کی جائے گی-عدالت کے حکم کے مطابق ان کی تدفین کردی گئ- حال ہی میں جوڈیشل مجسڑیٹ شرقی کی عدالت مٰیں عامر لیاقت حسین کا پوسٹمارٹم کروانے کے لئے ایک شہری کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے-

درخواستگزار عبدالاحد کا موقف ہے کہ عامرلیاقت مشہورٹی وی ہوسٹ اور سیاست دان تھے اور لاکھوں لوگ ان کو پسند کرتے تھے ان کی اس طرح اچانک موت سے جہاں سارا ملک دکھ میں ہیں وہیں ملک میں خاص طور پر کراچی کے عوام میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں-خدشہ ہے کی کا قتل جائیداد کی وجہ سے کیا گیا اسئے عدالت عامرلیاقت کے پوسٹمارٹم کا حکم دے-تاکہ ان کی موت کی وجہ کا معلوم ہو سکے-

آخری اطلاعات کے مطابق عدالت کے درخواست کو سماعت کت لئۓ منظور کرتے ہوئے ہوسٹمارٹم کا حکم دے دیا ہے اور اب -پولیس کی نگرانی مٰیں عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کی تیاریاں کی جارہیں ہیں  


0/کمنٹس: