لوئر دیر میں پی ٹی آئی ایم پی اے کی گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
لوئر دیر: لوئر دیر میں ہفتہ کی رات نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک لیاقت علی خان سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت علی خان پر نامعلوم افراد کے حملے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس نے بتایا کہ ایم پی اے ضلع لوئر دیر میں اپنے گاؤں ناگوتل جا رہے تھے کہ مسلح حملہ آوروں نے ان پر حملہ کر دیا۔
پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کا ایک اہلکار بادشاہ اور نصیر نامی پولیس اہلکار شہید جبکہ مزید 3 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ کے دوران جاں بحق ہونے والوں میں خان کا بھائی جھان عالم اور اس کا بھتیجا یاسر شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں