معاشی بحران سے نکلنا حکومت کی فوری ترجیح ہے، وزیراعظم

معاشی بحران سے نکلنا حکومت کی فوری ترجیح ہے، وزیراعظم

 

معاشی بحران سے نکلنا حکومت کی فوری ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا کہ یہ مشکل لمحہ بھی ہمیں ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی بحران سے محفوظ طریقے سے نکلنا حکومت کی فوری ترجیح ہے۔


برطانوی ہفت روزہ ’’دی اکانومسٹ‘‘ میں لکھے گئے ایک مضمون میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو ایک مشکل سال کا سامنا ہے لیکن ہمارے پاس آئی ایم ایف کے پروگرام کا تحفظ موجود ہے تاکہ ہم اس سے گزر سکیں۔


انہوں نے کہا کہ کچھ اقدامات مشکلات پیدا کریں گے اور قربانی کی ضرورت ہوگی، لیکن ہم اس پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہیں کیونکہ یہ ہماری حفاظت کا راستہ ہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ یہ مشکل لمحہ بھی ہمیں ایک موقع فراہم کرتا ہے۔


سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ چند اصولوں پر معاہدے ہونے چاہئیں، جن میں ہمارے مالیات کو سمجھداری سے سنبھالنا، اپنے لوگوں میں سرمایہ کاری کرنا، میرٹ اور اختراع کی حوصلہ افزائی کرنا اور علاقائی امن کو فروغ دینا شامل ہے۔


شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے سوشل کنٹریکٹ کو جدید بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اہم عوامی خدمات کے عوض ٹیکس کا اپنا منصفانہ حصہ ادا کرنا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں اور خواتین کے لیے بہتر کام کرنا چاہیے اور انھیں اپنی خواہشات کو پورا کرنے اور معاشی ترقی کے محرک بننے کے قابل بنانا چاہیے۔

0/کمنٹس: