اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔

اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔

 

اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔


پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو یاد کرنے کے لیے (آج) بدھ کو قومی اقلیتی دن منایا جا رہا ہے۔


11 اگست کو ہر سال قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کو یاد کرنے اور اس عزم کا اعادہ کرنے کے لیے منایا جاتا ہے کہ ہم مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود ایک قوم ہیں۔


حکومت پاکستان نے 2009 میں 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا تھا۔


مختلف مذہبی اقلیتوں کے ارکان کی جانب سے اس دن ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز اور سماجی اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔


یہ دن بنیادی طور پر ان اقلیتوں کے لیے وقف تھا، جنہوں نے تحریک پاکستان میں اپنا تعمیری کردار ادا کیا۔


پاکستان دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے قومی پرچم کا ایک حصہ خصوصی طور پر مختص کرکے اقلیتوں کو ان کے مستقبل کے حقوق کے بارے میں یقین دلایا۔

0/کمنٹس: