صدر نے ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری کو سندھ کا نیا گورنر مقرر کر دیا۔
پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل کے مستعفی ہونے کے بعد سے گورنر سندھ کا عہدہ خالی تھا۔
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما محمد کامران خان ٹیسوری کو سندھ کا نیا گورنر مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تقرری کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 101.1 کے تحت منظوری دی۔
پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل کے استعفیٰ دینے کے بعد سے گورنر سندھ کا عہدہ خالی تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں