کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز سے نمٹنے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی
سٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے افسران کو تین شفٹوں میں سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سندھ پولیس نے مختلف علاقوں میں پولیس ٹریننگ سینٹرز سے اہلکاروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سے 1000 اہلکاروں کو ساؤتھ زون اور 900 اہلکاروں کو ویسٹ زون میں بھیج دیا گیا ہے۔
جبکہ ایسٹ زون میں پولیس ٹریننگ سنٹر رزاق آباد کے 1200 کانسٹیبلز کو تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ریجنل پولیس اسٹیشن کی نگرانی میں حساس مقامات پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
سٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے افسران کو تین شفٹوں میں سڑکوں پر تعینات کیا جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں